ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حوثی ملیشیا کے اسرائیل پر مسلسل میزائل حملے، یروشلم اور کئی علاقوں میں سائرن بج گئے

Yemen , Houthi missal , Jerusalem city, IDF, missal intercepted, missal defense system
کیپشن: یروشلم شہر کی فضا سے لی گئی ایک فوٹو 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  یمن سے چلائے گئے میزائل کے یروشلم پر گرنے کے خطرے کے پیش نظر  یروشلم شہر کے ساتھ ، جنوبی اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بج گئے۔
آج صبح  پاکستانی وقت کے مطابق 8:29 بجے یروشلم اور اسرائیل کے کئی جنوبی علاقوں میں خطرے سے آگاہ کرنے والے سائرن بج گئے۔
فوج کی جانب سے یمن سے میزائل داغے جانے کی نشاندہی کے بعد یروشلم اور مودی کے علاقوں کے ساتھ ساتھ جنوبی اسرائیل میں سائرن بجنے کے کچھ دیر بعد اطلاع دی گئی کہ میزائل کو فضائی دفاعی نظام نے کامیابی کے ساتھ مار گرایا ہے۔ 

ہوم فرنٹ کمانڈ ایپ پر  بھی سائرن  بجنے سے چند منٹ پہلے رہائشیوں کو پناہ گاہوں میں داخل ہونے کے لیے متنبہ کیا گیا۔

آج ہفتے کے روز یمن سے فائر کئے گئے میزائل کی وجہ سے اسرائیل کے کئی شہروں اور قصبوں میں لوگ  بم سے بچنے کی پناہ گاہوں میں جانے پر مجبور ہو گئے اور  زندگی کے معمولات مین ایک گھنٹے کے لئے خلل پرا۔ کل جمعہ کے وقت بھی یمن سے اسرائیل پر میزائل فائر کیا گیا تھا جسے راستے مین انترسیپٹ کر لیا گیا تاہم اس میزائل کی وجہ سے بھی یروشلم اور کئی دوسرے علاقوں میں سائرن بج گئے تھے۔  

یمن کے ایک حصے پر قابض حوثی ملیشیا کئی ہفتوں سے امریکہ کے مسلسل حملوں کی زد میں ہے۔ حوثی ملیشیا کے میزائلوں کے ذخیرے امریکی طیاروں کی بمباری کا خاص ٹارگٹ ہیں، ان حملوں کے جواب میں یمن کی حوثی ملیشیا بحیرہ احمر میں موجود امریکی بحری جہاز اور دوسری تنصیبات کو بھی نقصان پہنچانے کے لئے حملے کرتی ہے اور ایک آدھ میزائل اسرائیل پر بھی فائر کر دیتی ہے جو عموماً راستے میں ہی انٹرسیپٹ ہو جاتا ہے۔