ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف دائر درخواستیں 6 مئی کو سماعت کیلئے مقرر

دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف دائر درخواستیں 6 مئی کو سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کیخلاف دائر درخواستیں 6 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردیں ۔جسٹس فاروق حیدر شہری ملک نجیع اللہ کی درخواستوں پر سماعت کریں گے ،عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے رکھی ہے ۔

درخواستوں میں دفعہ 144 کے نفاذ کے طریقہ کار کو چیلنج کیا گیا ہے،درخواستوں میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، جن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ نے دفعہ 144 کا نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ، پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے جلسے روکنے کیلئے صوبے میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا ، سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ،سیاسی جماعتوں کے اجتماعات اور الیکشن کے دنوں میں دفعہ 144 کا نفاذ نہیں کیا جاسکتا ، موجودہ حالات میں دفعہ 144 کا نفاذ آئین کے آرٹیکل 9, 14, 15,16, 17، 37 اور 38 کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت دفعہ 144 کے نفاذ کو کالعدم قرار دے ۔

Ansa Awais

Content Writer