ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری جنگلات تعینات ہونیوالے افسرمدثر ریاض ملک کی تگڑی سفارش کام کر گئی

 سیکرٹری جنگلات تعینات ہونیوالے افسرمدثر ریاض ملک کی تگڑی سفارش کام کر گئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : سیکرٹری جنگلات تعینات ہونیوالے افسرمدثر ریاض ملک کی تگڑی سفارش کام کر گئی ہے۔ گریڈ 20 میں ترقی نہ ہونے کے باوجود گریڈ 20 کی سیٹ پر تعیناتی کروا لی۔

 سنٹرل سلیکشن بورڈ نے افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی دینے کیلئے طلب کئے گئے اجلاس میں مدثر ریاض ملک کو ترقی سے محروم رکھا تھا اورگریڈ 20 میں ترقی دینے سے ان کا کیس ڈیفر کر دیا تھا۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ کی جانب سے مسترد کئے جانے کے باوجود مدثر ریاض ملک کو سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ کی جانب سے مدثر ریاض ملک گریڈ بیس میں ترقی سے ڈیفر ہونے کے باوجود پنجاب حکومت نے ان کو سیکرٹری جنگلات کی گریڈ بیس کی سیٹ پر تعینات کر دیا ہے، جبکہ کئی گریڈ بیس کے سینئر افسران کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer