ملک اشرف : ٹرائل کورٹ کا پاک عرب سوسائٹی کے مالک وقار احمد خان کوضمانت منسوخی کا شوکاز نوٹس جاری کرنےکا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے وقار احمد خان کی ضمانت منسوخی کیلئے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے خلاف درخواست 6 مئی کو سماعت کے لئے مقرر کردی.
لاہور ہائیکورٹ کا تین رکنی بنچ 6 مئی کو وقار احمد خان کی درخواست پر سماعت کرے گا ،بنچ کی سربراہی چیف جسٹس عالیہ نیلم کریں گی ،جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ تین رکنی بنچ میں شامل ہیں ،عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو 27 اے کا نوٹس جاری کررکھا ہے ، عدالت نے سوال اٹھا رکھا ہے کہ کیا نیب کے متعلق کیس سنگل بنچ سن سکتا ہے، یا ڈویژن بنچ ، عدالتی معاونت کی جائے ، درخواست گزار کی جانب سے فاروق ایچ نائیک اور علی سبطین فاضلی ایڈوکیٹس پیش ہوں گے ، جبکہ وفاق اور پنجاب حکومت کے لاء افسران بھی پیش ہوں گے ۔