عمران خان کےدھرنوں کی تیاری سے متعلق سوال، نواز شریف کا دلچسپ جواب

عمران خان کےدھرنوں کی تیاری سے متعلق سوال، نواز شریف کا دلچسپ جواب
کیپشن: Nawaz Sharif, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان چل سکے یا نہیں پر ملک چلے گا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں حسین نواز کی رہائش گاہ کے باہر نواز شریف نےصحافیوں سے گفتگو کی۔ ایک صحافی نے نواز شریف سے عمران خان کے لانگ مارچ اور دھرنوں کی تیاری سے متعلق سوال کیا، جس پر انہوں نے کہا کہ  عمران خان چل سکے یا نہ چل سکے مگر ملک چلے گا۔

 نواز شریف نے مزید کہا کہ شہباز شریف لندن آگئے ہیں اُن سے انشاء اللہ ملاقات ہوگی۔ صحافیوں نے نواز شریف سے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے حوالے سے بھی سوال کیا جس کا انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

Bilal Arshad

Content Writer