ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اہم ملاقات کی، صوبے میں مجموعی امن و امان کی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری پر وزیراعظم کو بریف کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا گندم کی بھرپور فصل ہونے پر اظہار اطمینان کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گندم کی بھرپور فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔