بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل

 بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: پنجاب کے ضلع پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر دولہا اور دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق دربار بابا فرید کے صحن میں نئی نویلی دلہن کے رقص کی شوٹنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تو محکمہ اوقاف کے حکام مجرمانہ غفلت سے جاگ گئے۔

واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور غفلت برتنے پر پولیس انسپکٹر سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔واقعہ کا مقدمہ کیمرہ مین سمیت 3 نامزد افراد اور نامعلوم دولہا، دلہن کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوقاف حکام نے سینئر افسران کو بچانے کیلئے ایک نگران کو معطل کردیا