پرویز الہٰی کا فرنٹ مین اینٹی کرپشن کی حراست سے  بھاگ گیا

 پرویز الہٰی کا فرنٹ مین اینٹی کرپشن کی حراست سے  بھاگ گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کیخلاف اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار ان کا فرنٹ مین ملزم سہیل اصغر گوجرانوالہ میں تھانہ اینٹی کرپشن کی حراست سے  بھاگ گیا۔

 اینٹی کرپشن کے ذرائع کے مطابق ملزم کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، جنرل بس اسٹینڈ کے قریب ڈالے پر سوار نامعلوم ملزموں نے سرکاری گاڑی کو زبردستی روک لیا اور ملزم سہیل اصغر کو زبردستی چھڑا کر فرار ہو گئے۔

  ملزم سہیل اصغر جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن پولیس کی حراست میں تھا،سہیل اصغر پر ترقیاتی منصوبوں میں ٹھیکے دلوا کر پرویز الہٰی کوکک بیکس دینے کا الزام ہے۔

 پرویزا لہٰی کے فرنٹ مین سہیل اصغر کے اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار ہونے کامقدمہ گوجرانوالہ کے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔