ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ کاعمران خان ، شیخ رشید کی گرفتاری سے متعلق اہم موقف

 وزیر داخلہ کاعمران خان ، شیخ رشید کی گرفتاری سے متعلق اہم موقف
کیپشن: Rana sanaullah file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بارہ سے چودہ ماہ کے درمیان الیکشن ہونے جارہے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں نون لیگ پنجاب سے کلین سوئپ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کہتے ہیں مجھے جان سے مار دیا جائے گا، وہ خدا کا خوف کریں مجھ پر الزامات مت لگائیں، مجھے کیا ضرورت ہے کہ کچھ کروں، میرے خلاف تھانوں میں درخواستیں جمع کروانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کی چوہتر سالہ تاریخ میں کوئی بدبخت ایسا نہیں آیا جس نے چاند رات کو بھی احتجاج کیا ہو، کسی شہر میں پاکستان اس وقت مشکل حالات سے دوچار ہے،ایک فتنہ پرور آدمی اس ملک پر مسلط رہا، ایک نالائق اور نااہل ٹولے نے ملک کی اکانومی کا بیڑہ غرق کردیا۔

جب یہ حلقوں میں جائیں گے تو انہیں بتانا پڑے گا کہ مہنگائی اتنی کیوں بڑھی، ہم کوشش کریں گے کہ مہنگائی کو بھی نیچے لاسکیں بھی ان کی تعداد چند درجن سے زیادہ نہیں تھی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اگلے ایک سال کے اندر الیکشن ہو رہے ہیں، الیکشن میں ن لیگ پنجاب سے کلین سویپ کرے گی، ہمارا چھ تاریخ کو اٹک میں جلسہ ہوگا، اس کے بعد پنجاب اور کے پی کے میں جلسے کریں گے۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان یا شیخ رشید کی گرفتاری وزیراعظم شہباز شریف کے حکم کے بغیر نہیں ہو سکتی، یہ کہہ دیں کہ فرح خان نے عمران خان کی فرنٹ وومن کے طور پر کروڑوں روپیہ نہیں لوٹا، یہ لوگ فرح خاں کو واپس پاکستان لائیں، گارنٹی دیتا ہوں کہ فرح خان کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer