(ویب ڈیسک) گرمی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر آ گئی ،عیدالفطر کے موقع پر پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے کم ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے جس کے باعث عید الفطر کے پرمسرت موقع پر گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت کم ہو گئی ہے جبکہ آج اور کل لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں بارش کا امکان ہے،لاہور میں درجہ حرارت 42 سے کم ہو کر 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے جبکہ بارش کے باعث دیگر شہروں کے درجہ حرارت میں بھی کمی کا امکان ہے۔