(سٹی42)بالی ووڈ کی متعدد کامیاب فلموں میں منفرد اداکاری کرنے والے مشہور بھارتی اداکارشکتی کپور نے اپنے چاہنے والوں کو افسردہ کردیا، اپنی موت کے بارے بات کرتے ہوئےکہا کہ اب موت بہت قریب آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار شکتی کپور نے اپنی زندگی کے خاتمے کے بارے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سےحالات کو نامساعد ہوچکے ہیں، اداکار نےحالیہ انٹرویو میں بتایا کہ گزشتہ سال بہت مشکل گزرا ہے، اب موت بہت قریب آگئی ہے۔
شکتی کپور کاکہناتھا کہ کورونا کے بارے پہلے یہ خبریں سننے کو مل رہی تھیں کہ یہ ختم ہونے والا ہے، پھر کہہ رہے ہیں کہ 10 سال لگ جائیں گے،مگر اب تو اس کے برعکس ہورہا ہے لوگ کثیر تعداد میں مررہے ہیں،اب موت کیا ہے؟ اب تو یہ بہت آسان ہے۔مزید اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہا کہ دوست کے بھائی کو کورونا تھا،صبح ہسپتال گئے ہیں اور شام میں علم ہوا کہ وہ دنیا میں نہیں رہے۔
کورونا وائرس سے نجات کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے بچاؤ ایک صورت ممکن ہے کہ پورے بھارت کو ویکسینیشن دی جائے،اداکار نے کہا کہ میری بیٹی کی دوست بھارت آئی تو اس نے ماسک پہنے لوگوں کو دیکھا اور کہا کہ ہمارے ملک میں لوگ ماسک نہیں پہنتے، کیونکہ وہاں تقریباً 90 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے اور روز بروز صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے،بھارت میں مسلسل 12 ویں روز کورونا کے 3 لاکھ سے زائد نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 68 ہزار سے زائد نئے کیس اور3417 اموات ریکارڈ ہوئیں۔