جون ایلیا کی شاعری کی تضحیک پر ساحر لودھی کا ردعمل آگیا

Sahir Lodhi
کیپشن: Sahir Lodhi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گلبرگ (سٹی42 ) گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر معروف ٹی وی شو ہوسٹ ساحر لودھی کی ایک ویڈیو گردش کررہی تھی جس میں اردو کے مقبول شاعر جون ایلیا کے شعر کی تضحیک پر انہیں صارفین کی شدید تنقید کا سامنا بھی ہوا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو بیت بازی پر مشتمل سیگمنٹ کی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مقابلے میں شریک امیدوار نے جون ایلیا کا شعر پڑھا لیکن ساحر لودھی نے ان سے شعر کا پہلا مصرعہ دوبارہ پڑھنے کو کہا اور پھر کہا کہ 'مجھے لگ رہا ہے یہ شعر ٹھیک نہیں اور اس شعر میں وزن نہیں'۔ اس سیگمنٹ میں موجود ججز نے بھی ساحر لودھی سے اتفاق کیا تھا اور اس دوران اینکر پرسن، جون ایلیا کے شعر کے مصرعہ 'تم سے مل کر بہت خوشی ہو کیا ' کو درست قرار نہ دینے پر بضد رہے تھے کہ اس کا کوئی مطلب نہیں بن رہا۔

اس دوران ساحر لودھی، جون ایلیا کے شعر کو غلط کہتے مصروف نظر آئے تھے اور انہوں نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ میرے لیے یہ شعر نہیں ہے اور ججز کا بھی یہی فیصلہ ہے، جس کے بعد سے مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر ساحر لودھی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ یہ بھی کہا جارہا تھا کہ انہوں نے کسی اور شاعر کے شعر کو بھی مسترد کردیا ہے اور اب ساحر لودھی کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے وضاحت سامنے آئی ہے جس میں وہ صارفین کی تنقید اور رویے سے افسردہ بھی نظر آئے۔

رمضان ٹرانسمیشن کے دوران انہوں نے براہ راست سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو مخاطب کیا اور وائرل ہونے والی ویڈیو سے متعلق بات کی۔ ساحر لودھی نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں ایک پرانی ویڈیو کو وائرل کیا گیا، اس پر بہت سے لوگوں نے بات کی، پہلے تو مجھے سمجھ نہیں آیا، یہ پچھلے سال کی ویڈیو تھی اور پھر 2 سے 3 ویڈیوز کو مکس کردیا گیا۔

اینکر کا کہنا تھا کہ اس لیے میں کچھ چیزیں واضح کرنا چاہتا ہوں، میں نے اس پر پہلے بھی معذرت کی تھی، میں آج بھی تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں، اگر میری بات سے کسی شخص کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت کرتا ہوں۔

ساحر لودھی نے مزید کہا کہ ایسا اکثر ہوتا ہے کہ بہت سے اشعار آپ کی نظر سے نہیں گزرتے تو وہ شعر بھی میری نظر سے نہیں گزرا تھا، میں نے یہی کہا تھا کہ رنگ تو جون ایلیا صاحب کا ہی ہے۔ا

نہوں نے مزید کہا کہ پھر بھی اگر میری کسی بات سے آپ کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں دل کی گہرائیوں سے معذرت خوا ہوں۔

ساحر لودھی نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق کہا کہ 'میرے لیے پچھلے 2 دن بہت تکلیف دہ رہے'۔

Sughra Afzal

Content Writer