دلخراش واقعہ، طالبعلم ساتویں منزل سے گرگیا

دلخراش واقعہ، طالبعلم ساتویں منزل سے گرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد علی)تھانہ ہیئرکےعلاقے عسکری الیون میں سیکنڈ ایئرکےطالبعلم کی پراسرارموت ہوگئی۔نوجوان ساتویں منزل سے گرکرجاں بحق ہوا،پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیےمردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق عسکری الیون کےعلاقے میں 23سالہ عاشر7ویں منزل کی سیڑھیوں سےگرکرجاں بحق ہوا۔عاشر کو کسی نے سیڑھیوں سے دھکا دیا یا پھر عاشر نے خودکشی کی،تمام حقائق تفتیش کے بعد سامنے آئیں گے،پولیس کا کہنا تھا کہ متوفی کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے،پوسٹمارٹم رپورٹ کےبعد حقائق سامنے آئیں گے۔رواں سال مارچ کے مہینے میں بھی ایک ایسا لرزہ خیزواقعہ پیش آیا تھا، وحدت روڈ سے نجی سکول کے واش روم سے اٹھارہ سالہ لڑکے کی لاش ملی برامد ہوئی تھی۔ محمد نعیم 12 ویں جماعت کا طالبعلم اور نواں کوٹ کا رہائشی تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ  بظاہر لگتا ہے کہ موت زہریلی چیز کھانے سے ہوئی کیوں کہ بچے کے منہ سے جھاگ بھی نکل رہی تھی اور جسم پر کوئی تشدد کے نشانات بھی موجود نہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال جنوری میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا جہاں سکول کی پرنسپل اور سکول کے مالک پر اسرار طور پر جاں بحق ہو ئے، دونوں کی لاشیں واش روم سے برآمد ہوئی تھیں۔ پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی سکول مالک کا مران اور پرنسپل نازیہ کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی تھیں۔

دوسری طرف صوبائی دارالحکومت میں ڈاکے، چوریاں، قتل،زیادتی جیسی وارداتیں کم ہونے کی بجائے بڑھ رہیں ہیں جس کی وجہ سے شہر کا سکون تباہ وبرباد ہوکررہ چکا ہے ہر نیا طلوع ہونے والاسورج شام کو غروب ہوتے کئی جانوں کو ساتھ لے جاتا ہے کئی گھروں کی خوشیاں ماتم میں بدل جاتی ہیں، لرزہ خیزوارداتوں میں اضافے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس کی فضا نےاپنےاثرات مرتب کئے ہوئے ہیں۔ چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہورہے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer