( سٹی 42 ) وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے، لاہور آمد پر وزیراعظم کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
وزیراعظم نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کی اوکاڑہ میں ہونے والی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شاہی قلعہ کی دیوار اور شاہی باورچی خانے کی بحالی کے کام کا معائنہ بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔ گریٹر اقبال پارک میں کابینہ اراکین کےعشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔