وفاقی بجٹ مسترد،ایپکاملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ

وفاقی بجٹ مسترد،ایپکاملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاجی مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم:ایپکا ملازمین کا وفاقی بجٹ مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کے خلاف اسمبلی ہال چوک پر احتجاجی مظاہرہ، وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا پتلہ نذر آتش کیا۔

ایپکا ملازمین کی جانب سے مطالبات کی منظوری کیلئے اسمبلی ہال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، ملازمین نے مکمل تالہ بندی کر کے حکومت اور بیوروکریسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔صدر ایپکا پنجاب حاجی ارشاد کا کہنا ہے کہ ملازم دشمن بجٹ پیش کیا گیا ، تنخواہوں میں صرف دس فیصد اضافہ منظور نہیں، اپوزیشن وفاقی بجٹ کی منظوری کو روکے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ، کنٹرکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے،گروپ انشورنس کی رقم بوقت ریٹائرمنٹ ادا کی جائے، سیکرٹریٹ ملازمین کی طرز پر گروپ انشورنس اور یوٹیلی الائونس دیا جائے۔

سی سی پی او امین وینس اور صدر ایپکا پنجاب حاجی ارشاد کے مابین مزاکرات کے بعد ایپکا ملازمین نے مطالبات کی منظوری کیلئے حکومت کو 8 مئی کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے مظاہرہ ختم کر دیا۔ایپکا کی جانب سے آئے روز محکموں کی تالہ بندی سے محکمانہ کام بڑے پیمانے پر متاثر ہونے لگے ہیں، مطالبات تسلیم ہوں گے یا نہیں مگر محکموں کی کارکردگی ضرور متاثر ہو رہی ہے۔

دوسری جانب ڈی ایم او آفس سٹاف کا گارڈن ٹاون پی ایم آئی یو دفتر کے باہر حتجاج، احتجاج  میں ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، مطاہرین نے افسران کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی بھی کی  گئی، مظاہرین نے کہا کہ ہمیں کام کرتے ہوئے 10 سے 12 سال ہو گئے مگر ابھی تک ہمیں ریگولر نہیں کیا گیا ، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب ،سیکرٹری ایجوکیشن سے اپیل کی کہ ہمارے مطالبات مانے جائے اور ہمیں مستقل کیا جائے۔

یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبا کا احتجاج ،حق دینا نہیں اور مانگنے پر تشدد کرنا ہے,یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلباء پر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اکرم چوہدری کا تشدد,حق مانگنے والے طلباء پر انتظامیہ ٹوٹ پڑی۔
ڈیڑھ سال گزر گیا لیکن ٹرانسکرپٹ نہ دیا گیا,یونیورسٹی آف سرگودھا کے طلبا کاکہنا تھا کہ ٹرانسکرپٹ نہ ملنے کی وجہ سے نہ تو ان لوگوں کو کہیں داخلہ مل رہا ہے اور نہ ملازمت۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ ہے ، جس کی وجہ سے یونیورسٹی انتطامیہ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ایک بار پھر اپنے مطالبات منوانے کے لیے ایک بار پھر سے سڑکوں پر آگئی، ینگ ڈاکٹرز نے سروسز ہسپتال ہاسٹل سے جیل روڈ ایمرجنسی تک احتجاجی ریلی نکالی، ریلی کے باعث جیل روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل رہی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.