ٹیلی نارسُپر کبڈی لیگ، فیصل آباد شیردلز نے کشمیر جانباز کو شکست دے دی

ٹیلی نارسُپر کبڈی لیگ، فیصل آباد شیردلز نے کشمیر جانباز کو شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید فخرامام:لاہور میں پہلی پاکستان سپر کبڈی لیگ ، کھلاڑیوں کی زبردست پھرتیاں اور داؤ بیچ، فیصل آباد شیردِلز سمیت دیگر ٹیمیں فتح یاب، مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ بین الاقوامی پلیئرز نے بھی شرکت کی۔

نشترپارک سپورٹس جمنیزیم میں ٹیلی نارسُپر کبڈی لیگ کے پہلے روز زبر دست مقابلے دیکھنے کو ملے، فیصل آباد شیر دِلز اور کشمیر جانباز کے مابین ہونے والے میچ کو فیصل آباد شیردلز نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے نام کر لیا، دیگر میچز میں گوادر بہادرز نے گجرات واریئرز، ساہیوال بلز نے لاہور تھنڈرز اور پشاور حیدرز نے اسلام آباد آل سٹارز کو شکست دی۔فیصل آباد شیردلز کا کشمیر جانباز سے ہونے والا میچ انتہائی دلچسپ رہا، شروع میں 6 پوائنٹس پیچھے رہنے والے شیر دلز نے زبردست کھیل پیش کیا اور ہاف ٹائم تک میچ 16، 16 پوائنٹس سے برابر کر دیا۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں: پاکستان سپر کبڈی لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، نامور فنکاروں کی شرکت

فیصل آباد شیر دلزنے دوسرے ہاف میں بھر پور کھیل پیش کیا، 22 کے مقابلے میں 40 کے مارجن سے فتح اپنے نام کی۔بہترین کھیل پیش کرنے پر فیصل آباد ٹیم کے محمد ناصر مین آف دی میچ قرار پائے، لیگ کے دوسرے روزبھی 4 میچز کھیلے جائیں گے جن میں انٹرنیشنل پلیئرز بھی ان ایکشن رہیں گے۔