ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بچوں سے نازیبا حرکات کرنے اور انکی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

بچوں سے نازیبا حرکات کرنے اور انکی ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم ونگ  نے بچوں سے نازیبا حرکات کرنے اور ان کی ویڈیوز بنانے والے ملزم شعیب کو گرفتار کرلیا۔

یہ خبر پڑھیں۔۔باغبانپورہ میں میاں بیوی نے خود کشی کرلی, وجہ بھی سامنے آگئی

ذرائع کے  مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو عدالتی احکامات پر سرگودھا تھانے میں درج ایک ایف آئی آر کی تفتیش سونپی گئی تھی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم لاہور کی ٹیم نے سرگودھا میں چھاپہ مارا جہاں سے ملزم شعیب کو گرفتار کر کے لاہور لایا گیا۔

خبر پڑھیں۔۔تھانہ راوی روڈ کے علاقے سے 5 سالہ بچہ اغواء
 کیس کے تفتیشی افسر اشر کا کہنا تھا کہ ملزم اکیلا نہیں بلکہ ایک گروہ کی صورت میں بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے اور پھر انکی ویڈیو بنا کر مزید بلیک میل کرتے تھے۔ملزم نے سرگودھا میں پچیس سے زائد بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کیں، ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے بچوں کی تصاویر اور فلمیں برآمد کر لی گئیں۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔ڈاکٹروں کیلئے خوشخبری، پنجاب ہیلتھ فاﺅنڈیشن نے شاندار سکیم متعارف کرادی

ایف آئی اے کے مطابق ایک بچے نے ملزم کے ہاتھوں بلیک میل ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا جبکہ بچے کا والد اپنے بیٹے کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر سکا اور ہارٹ اٹیک سے وہ بھی دم توڑ گیا۔