دو سال پہلے جب مریم نواز بڑے عوامی مینڈیٹ کے ساتھ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی منتخب ہوئی تو ان کے سامنے مسائل کے انبار تھے۔ پنجاب کے عوام کو نہ ریلیف مل رہا تھا نہ ان کے مسائل حل ہو رہے تھے، لوگوں کا عوامی نمائندوں سے اعتماد اٹھ رہا تھا، پنجاب کے سرکاری ادارے زبور حالی کا شکار تھے، سرکاری اداروں کے افسران کی بار بار تبدیلیوں نے اداروں کا سٹرکچر تباہ کر دیا تھا، سرکاری اداروں میں عوام کا کوئی پرسان حال نہیں تھا ،عام آدمی کی داد رسی کرنے والا اور ان کی بات سننے والا کوئی نہیں تھا، سرکاری ہسپتالوں میں ڈسپرین تک کی ادویات موجود نہیں تھی۔ باقی اداروں کی بھی صورتحال کچھ ایسی ہی تھی لیکن مریم نواز نے حلف اٹھانے کے اگلے دن ہی اپنی ترجیحات قوم کے سامنے رکھ دی۔ مریم نواز نے صوبے میں کارکردگی، ڈلیوری اور ریلیف کا ایک میکنزم بنایا جس کے تحت تمام ادارے کام کرنے لگے ،ہر ادارے کو ایک روڈ میپ دیا گیا جس کے تحت چلتے ہوئے اداروں کی کارکردگی 100 فیصد بہتر ہوئی اور عام آدمی کو ریلیف ملنے لگا ۔
مریم نواز کی حکومت نے دو سال کے دوران پنجاب میں ہر شعبے میں ترقیاتی پروگرام شروع کیے ہیں۔ مریم نواز کے عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں کی ایک طویل فہرست ہے جو صرف انہوں نے اپنی حکومت کے پہلے دو سالوں میں شروع کیے اور مکمل کیے ہیں۔جو فلاحی اقدامات ماضی میں حکومتیں الیکشن کے آخری سال کرتی تھیں مریم نواز نے پہلے سال میں ہی کردیے ہیں ۔ مریم نواز کی حکومت میں منصوبے فائل ورک کی نظر نہیں ہوتے ۔مریم نواز نے بطور وزیراعلی پنجاب کسی بھی منصوبے کا تب ہی افتتاح کیا جب اس سے عام آدمی کو فائدہ ملنا شروع ہوا۔ مریم نواز نے سیاسی نعروں کی بجائے عملی اقدامات پر فوکس رکھا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر ہونے لگا اور ریلیف ان کی دہلیز تک پہنچنا شروع ہوا۔ مریم نواز نے لوگوں کو خواب نہیں دکھائے بلکہ جس کام کو خواب میں تصور بھی نہیں کر سکتا تھا وہ کام مریم نواز نے حقیقت میں کر دیے ہیں۔ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کے وعدے کرنے والے سیاسی نعرے بازی کر کے منظر سے غائب ہو گئے لیکن عوام کی منتخب وزیراعلی نے عوام کے خوابوں کو سچ کر کے دکھایا ہے۔ مریم نواز کے منصوبوں میں سب سے بڑا اور قابل تعریف منصوبہ اپنی چھت اپنا گھر ہے اس منصوبے کے تحت اب تک پنجاب میں ایک لاکھ 34 افراد اپنے گھر بنا رہے ہیں جن میں 50 ہزار گھر مکمل بھی ہو چکے ہیں ۔اس کے بعد مریم نواز کا دوسرا سب سے بڑا منصوبہ جس کی عالمی سطح پر بھی پذیرائی ہو رہی ہے وہ ستھرا پنجاب پروگرام ہے صرف ایک منصوبے کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار افراد کو نوکریاں ملیں ۔اس منصوبے کی کامیابی اور شفافیت کی گواہی انٹرنیشنل میڈیا دے رہا ہے ۔برطانیہ کا ایک شہر برمنگم پنجاب حکومت کے اس پروگرام سے استفادہ حاصل کر چکا ہے۔ اس کے بعد مریم نواز کا دوسرا بڑا منصوبہ کسانوں کے لیے ہے۔ مریم نواز کی حکومت نے تاریخی کسان کارڈ کا اجرا کی شروع کیا ۔کسان کارڈ کے ذریعے 250 ارب روپے کے کسانوں کو بلا سود قرضے دیے جا چکے ہیں۔ 18 ہزار کسانوں کو گرین ٹریکٹر مل رہے ہیں پانچ ہزار کسانوں کو سپر سیڈر سمیت ٹیویل کی سولرائزیشن کے پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہیں۔اس کے علاوہ مریم نواز کا ایک اور بڑا منصوبہ الیکٹرک بسیں ہیں پنجاب میں ماحول یاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے 1500 الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں ۔پنجاب کے دور دراز علاقوں میں جہاں حکومتیں نہیں پہنچتی تھی وہاں اب مریم نواز نے الیکٹرک بسیں پہنچا دی ہیں ۔اس کے ساتھ لائیو سٹاک کارڈ کا ایک تاریخی منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت کسانوں کو 3 لاکھ سے زائد جانور تقسیم کیے گئے ہیں،اس کے بعد معذور افراد کے لیے ہمت کارڈ کا تاریخی پروگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ان کو 10ہزار 500 روپے سماہی وظیفہ فراہم کیا جاتا ہے ۔
معذور مزدور افراد کے لیے پنجاب کے 36 اضلاع میں امدادی آلات اور ویل چیئرز تقسیم کی گئی ہیں۔مریم نواز راشن کارڈ،مینارٹی کارڈ سے ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ مریم نواز کا ایک اور زبردست منصوبہ جس کی بہت زیادہ پذیر ائی ہوئی وہ دھی رانی پروگرام ہے اس پروگرام کے تحت اب تک پنجاب میں 5000بیٹیوں کی شادیاں کی ہو چکی ہیں۔ ہر بیٹی کو مریم نواز کی طرف سے قیمتی جہیز اور دو لاکھ روپے کی سلامی دی جاتی ہے۔ مریم نواز کی حکومت نے ایک اور بڑا کارنامہ سر انجام دیا ہے ایک سال کی مدت میں لاہور میں نواز شریف کینسر ہسپتال کا قیام عمل میں لائی ہیں جو ایک ہزار بیڈ پر مشتمل ہے۔اس کے ساتھ سرگودھا میں کارڈیالوجی ہسپتال قائم کیا گیا ہے یہ دونوں ہسپتال جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں ۔ان ہسپتالوں کے قیام سے باقی ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا اور بڑی تعداد میں عوام اس سے مستفید ہوں گے جبکہ شعبہ صحت میں مریم نواز کے قائم کردہ فیلڈ ہاسپٹل جو اب تک 22 لاکھ سے زیادہ مریضوں کا علاج کر چکے ہیں دوسری جانب کلینک آن ویلز کے 991 موبائل یونٹس 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں ان سے ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو چکے ہیں، مریم نواز ہیلتھ کلینک سے اب تک ایک کروڑ 50 لاکھ افراد مستفید ہو چکے ہیں ۔کینسر، ہیپاٹائٹس اور ٹی بی کی مہنگی ترین ادویات کی مفت فراہمی کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیموں نے 17 ہزار 747 ادویات کے پیکج براہ راست مریضوں کے گھروں تک پہنچائے ہیں ایسا پہلے کبھی بھی نہیں ہوا تھا ۔پنجاب میں مسلم لیگ نون کی حکومت دوبارہ آنے کے بعد یوتھ کے لیے بھی بڑے منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن میں سب سے اہم لیپ ٹاپ اور سکالرشپ کی تقسیم ہیں۔ مریم نواز نے شروع میں 40 ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا جس کو بعد میں بڑھا کر ایک لاکھ 12 ہزار کر دیا گیا اس کے ساتھ ہونہار اسکالرشپ پروگرام شروع کیا گیا پہلے فیس میں 30 ہزار طلبہ کو سکالرشپ دی گئی جنہیں وعدے کے مطابق مریم نواز نے بڑھا کر 50 ہزار کر دیا۔ ماضی کی حکومت نے لیپ ٹاپ منصوبے کو بند کر دیا تھا اس کو مریم نواز کی حکومت نے دوبارہ شروع کیا ہے اس کے علاوہ مریم نواز نوجوان طلبہ کو 27 ہزار الیکٹرک بسیں بھی تقسیم کر چکی ہیں۔ یہ مریم نواز کی حکومت کے چند ایک بڑے منصوبے ہیں۔ جن سے عام آدمی براہ راست مستفید ہو رہا ہے۔2سال میں مریم نواز نے منصوبوں کی سنچری مکمل کردی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب ڈیویلپمنٹ پلان جیسا ایک میگا پروجیکٹ بھی کامیابی سے جاری ہے۔ مریم نواز کی حکومت میں کسی قسم کی کوئی سیاسی تفریق نہیں ہے ۔جن حلقوں سے مخالف جماعت کے لوگ بھی جیتے تھے وہاں بھی بلا تفریق ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور لوگوں کو ریلیف مل رہا ہے ۔مریم نواز سیاسی تفریق اور نفرتوں کو ختم کرنے آئی ہیں اسی مشن کے تحت وہ ہر مکتبہ فکر اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو ریلیف فراہم کر رہی ہیں ۔ائمہ کرام کے لیے جب اعزازیہ کارڈ شروع کرنے کا اعلان کیا گیا تو اس کی کچھ حلقوں کی جانب سے بہت مخالفت کی گئی لیکن جن لوگوں کو یہ اعزازیہ کارڈ ملے انہوں نے مریم نواز کی حکومت کا شکریہ ادا کیا کیونکہ مریم نواز سمجھتی ہیں کہ ائمہ کرام کا بھی اس معاشرے میں بہت اہم اور مرکزی رول ہے لوگوں کو جھوٹے پروپیگنڈے کرنے اور ان کو ریاست کے خلاف اکسانے والے کبھی بھی عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ عوام کے ہمدرد اور خیر خواہ وہی ہو سکتے ہیں جو ان کے ووٹ سے اقتدار میں آتے ہیں۔ مریم نواز کی حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ پنجاب کی حقیقی معنوں میں وارث ہیں وہ اپنے والد کی میراث کو آگے بڑھا رہی ہیں۔
مسلم لیگ نون کا منشور عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی ہے۔ مریم نواز پارٹی منشور کے عین مطابق ڈلیور کر رہی ہیں۔ جو لوگ مریم نواز کے خلاف سازشیں کرتے تھے آج وہ تاریخ کے کوڑے دان میں پڑے ہیں اور مریم نواز پوری طاقت کے ساتھ اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں لا رہی ہیں۔ مریم نواز نے 2026 کا سال نوجوانوں کا سال قرار دیا ہے اور اس سال سب سے زیادہ نوجوان طبقے کو ریلیف دیا جائے گا کیونکہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں آنے والے کل میں انہوں نے ہی ملک کا نام روشن کرنا ہے۔