ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیرف سبسڈی کے خاتمے کے بعد بجلی صارفین کے لیے ہدفی ریلیف اسکیم

ٹیرف سبسڈی کے خاتمے کے بعد بجلی صارفین کے لیے ہدفی ریلیف اسکیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے بجلی کے اوسط ٹیرف کو 28.99 روپے فی یونٹ تک لانے کے منصوبے پر باضابطہ کام شروع کر دیا ہے جبکہ یکم جون 2027 سے ٹیرف ڈیفرنشل سبسڈی ( TDS) کو مکمل ختم کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کا ڈیٹا میچنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد 1 جون 2027 سے TDS کے خاتمے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاور ڈویژن ملک بھر کے 1 کروڑ 65 لاکھ بجلی صارفین کے لیے ایک نئی ہدفی سبسڈی اسکیم پر کام کر رہا ہے تاکہ صرف مستحق صارفین کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ جون 2027 تک بجلی سبسڈیز کا مجموعی حجم 1100 ارب روپے سے کم ہو کر 936 ارب روپے رہنے کا امکان ہے جبکہ  نیپرا نے 2026 کے لیے اوسط قومی ٹیرف 31.59 روپے فی یونٹ مقرر کر دیا ہے۔

پاور ڈویژن آئی ایم ایف کے وفد کو شعبہ توانائی کی کارکردگی، اصلاحات اور آئندہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دے گا۔

حکومت کا ہدف گردشی قرض کو 2027 تک 2393 ارب روپے سے کم کر کے 1346 ارب روپے تک لانا اور ڈسکوز کی ریکوری شرح 90 فیصد سے بڑھا کر 97.34 فیصد کرنا ہے، جس سے ڈسکوز کے نقصانات 18.3 فیصد سے کم ہو کر 14.7 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

مزید برآں، درآمدی ایندھن کا حصہ 24.2 فیصد سے کم ہو کر 20.5 فیصد تک لانے اور بجلی پیداوار کی دستیاب استعداد کا استعمال 52 فیصد سے بڑھا کر 58 فیصد کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

 اس کے ساتھ ہی 1 کروڑ 65 لاکھ صارفین کے لیے نئی سبسڈی اسکیم پر کام جاری ہے تاکہ مستحق صارفین کو بہتر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔