طاہر جمیل:ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہای کی شہادت کے بعد ایرانی قونصل خانے میں تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے قونصل خانے میں پہنچ کر شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور تعزیت کے بعد اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ قونصلیٹ میں ایرانی پرچم بھی سرنگوں رکھا گیا۔
ایرانی قونصل جنرل سے پیر اعجاز احمد چشتی، تاجر ملک امین، محمد انور، حافظ کاشف علی اور محمد فہیم سمیت متعدد شخصیات نے ملاقاتیں کیں۔ شرکاء نے شہداء ایران کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔