ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  پنجاب حکومت کا برآمدات و درآمدات پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

  پنجاب حکومت کا برآمدات و درآمدات پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:  پنجاب حکومت نے برآمدات اور درآمدات پر 0.90 فیصد سیس ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ فیصلہ پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس ایکٹ 2026 کے تحت کیا گیا ہے، جس کے لیے متعلقہ بل قائمہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

نئے قوانین کے تحت پنجاب کی پیداوار، تیار شدہ اور استعمال ہونے والی اشیاء پر بھی 0.90 فیصد سیس عائد ہو گا، جبکہ درآمد شدہ اور برآمد شدہ سامان یا پنجاب کی حدود سے گزرنے والی اشیاء بھی اس کے دائرے میں شامل ہوں گی۔ درآمد شدہ سامان کی ترسیل اور رجسٹرڈ کاروباری پتے کی بنیاد پر سامان کو درآمد تصور کیا جائے گا۔

سیس کی نگرانی کے لیے متعلقہ اتھارٹی سیس افسران تعینات کرے گی، جو کسی بھی اشیاء کی تصدیق اور نگرانی کے مجاز ہوں گے۔ ضرورت پڑنے پر وہ کسٹم اور دیگر اداروں کی مدد بھی حاصل کر سکیں گے اور داخلی و خارجی راستوں پر ناکوں کی اجازت دی جائے گی۔

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بل پر دو ماہ کے اندر سفارشات دے کر منظوری دے گی، جس کے بعد بل ایوان سے منظور ہو کر حتمی طور پر گورنر پنجاب کی توثیق کے بعد قانون کا حصہ بن جائے گا۔