طاہر جمیل: تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج القرآن کا شہر اعتکاف 2026 ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کے مطابق منہاج القرآن کی جانب سے مسلسل 35 سال سے اجتماعی اعتکاف منعقد ہو رہا تھا جبکہ شہر اعتکاف میں پاکستان اور بیرونی دنیا سے ہزاروں افراد معتکف ہوتے ہیں۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ملکی و بین الاقوامی حالات کی وجہ سے اعتکاف منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے شہروں اور دیہات میں معتکف ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں معتکفین کا سفر اور ایک جگہ جمع ہونا آسان نہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے منہاج الاعتکاف (جسے اب اعتکاف سٹی کہا جاتا ہے) کا باقاعدہ آغاز 1991 میں لاہور سے کیا، جو کہ حرمین شریفین کے بعد دنیا کا سب سے بڑا اجتماعی اعتکاف مانا جاتا ہے۔