ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ریاض: امریکی سفارت خانے میں دھماکہ , آگ لگنے کی وجوہات تاحال واضح نہ ہو  سکیں

 ریاض: امریکی سفارت خانے میں دھماکہ , آگ لگنے کی وجوہات تاحال واضح نہ ہو  سکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

 حکام کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کے عملے اور قریبی رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ واقعہ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکے اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔

حکام نے واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ہنگامی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے اقدامات کیے۔

 حکام کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کے عملے اور قریبی رہائشیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔