ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمائمہ گولڈ اسمتھ پر ٹریفک خلاف ورزی، 1000 پاؤنڈ جرمانہ عائد

جمائمہ گولڈ اسمتھ پر ٹریفک خلاف ورزی، 1000 پاؤنڈ جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :برطانوی میڈیا کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 1000 پاؤنڈ جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جمائمہ کے نام پر رجسٹرڈ گاڑی لندن کے علاقے ہیمپسٹیڈ کی اے ون روڈ پر مقررہ حد سے زیادہ رفتار سے چلائی گئی۔ گاڑی 40 میل فی گھنٹہ کی حد کے بجائے 46 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

، جمائمہ نے پولیس کی جانب سے بھیجے گئے خطوط کا بروقت جواب نہیں دیا، عدالت نے ڈرائیور کی شناخت فراہم نہ کرنے کا بھی جرم ثابت قرار دیا ہے۔

 انہیں ڈرائیونگ لائسنس پر 6 پینلٹی پوائنٹس بھی دیے گئے ہیں۔

جمائمہ کا مؤقف ہے کہ پولیس کے خطوط تعمیراتی عملے کی وجہ سے گم ہوگئے تھے۔ انہوں نے عدالت میں جرمانہ تسلیم کر لیا جس کے باعث انہیں پیشی کی ضرورت پیش نہیں آئی۔