ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی شاہی محل کی ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار کا اہتمام

برطانوی شاہی محل کی ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار کا اہتمام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : برطانوی شاہی محل کی ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار کا اہتمام کیا گیا 

اپنی ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار ونڈسر کیسل کے اسٹیٹ اپارٹمنٹس میں افطار کے وقت اذان گونجی۔برطانوی میڈیا کے مطابق سینٹ جارج ہال عام طور پر سربراہان مملکت کی تفریح ​​اور خصوصی ضیافتوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔تاہم پہلے رمضان کو افطاری کے وقت یہاں مسلمانوں کی گماگہمی تھی۔ ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا اور مغرب کی اذان سے عمارت گونج رہی تھی۔اذان کی آواز سنتے ہی روزہ داروں نے سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے کھجوروں سے روزہ کھولا۔سینٹ جارج ہال میں 350 سے زائد مسلمانوں نے جذبۂ مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے تحت رمضان کا پہلا روزہ کھولا۔سینٹ جارج ہال میں دریاں اور ان پر سفید چادریں بچھائی گئی تھیں جس پر کھانے اور مشروبات رکھے ہوئے تھے۔

ونڈسر کیسل کے وزیٹر آپریشنز ڈائریکٹر سائمن میپلز نے کہا کہ بادشاہ کئی برسوں سے مذہبی تنوع کو فروغ دینے اور بین المذاہب گفتگو کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ اس افطار کا اہتمام ایک چیریٹی ادارے کی جانب سے کیا گیا تھا جس کا مقصد مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔