ملک اشرف:لاہورہائیکورٹ کےجسٹس انوارالحق پنوں سمیت 2 ججز رواں ماہ ریٹائرڈہوجائیں گے، جسٹس انوارالحق پنوں اورڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج عبدالرشیدعابد27مارچ کوریٹائر ہونگے۔
جسٹس انوارالحق پنوں 23اکتوبر2018کوجج ہائیکورٹ تعینات ہوئے،جسٹس انوارالحق پنوں اس وقت ججز کی سنیارٹی لسٹ میں 20 ویں نمبر پر ہیں۔
جسٹس انوارالحق پنوں 62 سال کی عمر پوری ہونے پر 27 مارچ کو ریٹائر ہوں گے، 27مرچ کو ریٹائر ہونیوالےعبدالرشیدعابد اس وقت سیشن ججزکی سنیارٹی لسٹ میں پہلےنمبرپرہیں۔
سیشن جج عبدالرشیدعابد اس وقت ممبر پنجاب سروس ٹریبونل لاہور تعینات ہیں، سیشن جج عبدالرشید عابد 60 سال کی عمر پوری ہونے پر 27 مارچ کو ریٹائر ہوں گے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App