عثمان خان کی سینچری نے ملتان سلطانز کو کراچی کنگز پر فتح دلوا دی

Multan Sultans, PSL Nine, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ٹی42: پاکستان سپر لیگ کے راولپنڈی میں کھیلے جا رہے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز  کے دلچسپ میچ میں ملتان سلطانز کے بڑے ٹارگٹ کا پیچھا کرتے ہوئے کراچی کنگز 20 اووروں میں 7 وکٹیں گنوا کر رنز بنا سکی اور میچ  20رنز سے ہار گئی۔ 

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی پہلی پوزیشن اس جیت سے مزید نکھر گئی اور اس کے پوائنٹس بڑھ کر 12 ہو گئے ہیں جبکہ کراچی کنگز بدستور  پانچویں پوزیشن پر ہے اور سات میچوں مین سے 5 میچ ہار کر اس کے پوائنٹس 4 ہیں۔

کراچی کنگز کے بیسٹ سکورر شعیب ملک رہے جنہوں نے 28 گیندوں سے 38 رنز بنائے جبکہ کپتان  شان مسعود  نے 29 گیندوں سے 36 رنز بنائے۔

 عرفان خان  19 گیندوں سے 23اور محمد نواز 17 گیندوں سے 27 رنز بنا  کر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔ حسن علی نے 8 گیندوں سے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے  17 رنز بنائے اور میر حمزہ 4 رنز پر ناٹ آؤٹ گئے۔

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود  5 چوکوں کی مدد سے 29  گیندوں سے 36 رنز بنا کر عثمان میر کی بال پر کلین بولڈ ہوئے تو کراچی کنگز کی جیت کی آس تقریباً  دم توڑ گئی تھی۔  شام مسعود کی نویں اوور میں پویلئین واپسی کے بعد 12 ویں اوور میں شعیب ملک اور   13 ویں اوور میں لوئیس ڈوپلوئےبھی وکٹ دے کر پوایلئین چلے گئے۔  شعیب ملک28 گیندوں سے 38 رنز بنا سکے جبکہ ڈی پلوئے نے  11  گیندوں سے 12 رنز بنائے۔ شعیب نے 5 چوکے مارے  لیکن ٹیم کو بھاری رن ریٹ کے نفسیاتی بوجھ سے نہ نکال سکے۔

کراچی کنگز کے ٹِم سیفرٹ ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے اور جیمز وینس 4 گیندوں سے 7 رنز بنا کر کرس جورڈن کی گیند پر عثمان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

 ملتان سلطانز کی باؤلنگ

ملتان سلطانز کے اسامہ میر سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اووروں میں 29 رنز دے کر  2 وکٹیں لیں۔  فیصل اکرم سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے جن کو ایک اوور میں  16 رنز پڑ گئے جبکہ محمد علی کو 40 اووروں میں  40  اور کرس جورڈن کو اتنے ہی اووروں میں34 رنز پڑے۔ ڈیوڈ ولی نے 4 اووروں میں 32 رنز دے کر ایک وکٹ لی اور خوش دِل کو 3 اووروں میں 16 رنز دے کر ایک وکٹ ملی، کفایت کے اعتبار سے خوش دِل آج میچ میں بہترین ثابت ہوئے۔

ملتان سلطانز کی بیٹنگ

ملتان سلطانز کی 20 اووروں میں  3 وکٹیں گریں۔ سلطانز کے بہٹرز نے آج ڈیڑھ سو رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی اور ساڑھے نو کا معقول رن ریٹ حاصل کیا۔

عثمان خان کی سینچری

 ملتان سلطانز کے ون ڈاؤن بیٹر عثمان خان نے چوکے چھکوں کی کلئیرنس سیل لگا کر 56 گیندوں سے 101 رنز بنا  کر پی ایس ایل نائن کے فینز کو ایک اور ریمارکیبل سینچری دکھا دی۔ یہ ان کی پی ایس ایل میں دوسری سنچری تھی۔ 

عثمان خان نے سینچری میر حمزہ کو چھکا مار کر مکمل کی۔  انہوں نے 5 چھکے اور  10 چوکے مارے۔ 20 اوورز کے اختتام پر ملتان سلطانز کا مجموعہ 189  ہو گیا اور اس کے تین بیٹر آؤٹ ہوئے۔ اب کراچی کنگز کو میچ جیتنے کے لئے 190 رنز بنانے ہیں جس کے لئے انہیں پہلے ہی اوور سے 9.45 رنز کی رفتار سے سکور بنانا ہو گا

 

دوسری وکٹ کی پارٹنر شپ

ملتان سلطانز کی دوسری وکٹ کی پارٹنر شپ 148 رنز کی رہی۔ 

ملتان سلطانز کے اوپنر اور کیپٹن ریزا ہینڈرکس دوسرے اوور میں 16 رنز کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے تھے، ان کا انفرادی سکور 13 رنز تھا۔  ہینڈرکس کے جانے کے بعد گزشتہ 14 اووروں میں رضوان اور عثمان نے  مجموعی میں 148رنز کا اضافہ کیا ۔ 

دو گیندوں میں دو وکٹیں جھڑ گئیں

 ملتان سلطانز کے دوسرے اوپنر محمد رضوان 18 ویں اوور کی  5 ویں گیند پر آوٹ ہو گئے تھے اور ان کے فوراً بعد   19 ویں اوور کی پہلی گیند پر افتخار احمد کوئی رن بنائے بغیر واپس چلے گئے تھے۔  اس وقت تک عثمان قابلِ تعریف رفتار سے کھیلتے ہوئے سینچری کے قریب پہنچ گئے  تھے۔ 18 اووروں کے اختتام پر ملتان سلطانز  کا سکور 171رنز ہو چکا تھا۔

اوپنر محمد رضوان 5  چوکوں کی مدد سے 58 رنز  بنا کر آؤٹ ہوئے۔  18 اوورز کے خاتمہ پرعثمان نے 53 گیندوں سے 93 رنز بنائے تھے۔

کراچی کنگز کی باؤلنگ

آج کے میچ میں کراچی کنگز کے کیپٹن شان مسعود نے  6 باؤلروں کو گیند دی۔ ان مین سے سب سے زیادہ رنز  میر حمزہ کو پڑے جنہوں نے 4 اووروں میں  43 رنز دیئے اور  کوئی وکٹ نہ گرا سکے۔ بلیسنگ مضاربانی سب سے کامیاب باؤلر رہے۔ انہیں  2 وکٹیں ملیں اور  4  اووروں میں 32 پڑے۔ حسن علی اور زاہد محمود کو چار چار اووروں میں چونتیس چونتیس رنز پڑے۔ حسن علی کو ایک وکٹ مل گئی۔ شعیب ملک کو ایک اوور مین  8  رنز  پڑے اور وکٹ کوئی نہیں ملی۔

ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

آج میچ میں ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان ہینڈرکس نے جیتا تھا۔ انہوں نے بیٹنگ خود کرنے کا فیصلہ کیا جو  بالکل صحیح ثابت ہو ا۔

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

آج کا میچ جیتنے کے بعد پی ایس ایل نائن پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی۔ اب کوئٹہ گلیڈئیٹرز اگلا میچ جیت بھی جائے تو ٹیبل پر سلطانز سے پیچھے ہی رہے گی۔

ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے آج کے میچ سے پہلے پی ایس ایل نائن پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز 6 میچ کھیل کر 10 پوائنٹس اور سب سے بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ ٹاپ پر تھی۔ اس سے نیچے کوئٹہ گلیڈئیٹرز ہے جس کے 6 میچ  کھیل کر 9 پوائنٹس بن سکے ہیں۔  گلیڈئیٹرز اور سلطانز دونوں اپنا ایک ایک میچ ہاری ہیں لیکن گلیڈئیٹرز کا ایک میچ ہفتہ کے روز بارش کے سبب ہو ہی نہیں سکا اور اسے ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔ آج میچ جیتنا ملتان سلطانز کے لئے اس لئے اہم تھا کہ اسے گلیڈئیٹرز سے پہلی پوزیشن چھننے سے بچنے کے لئے مزید دو پوائنٹس حاصل کرنا تھے۔  

کراچی کنگز آج کے پیچ کا فیصلہ ہونے سے پہلے پی ایس ایل نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر تھی۔ اس نے 5 میچ کھیل کر دو میچ جیتے اور 4 پوائنٹس بنائے جبکہ اس کا نیٹ رن ریٹ  مائنس 0.460 تھا۔ آج تیز رفتار کے ساتھ میچ جیت کر وہ نہ صرف چوتھی پوزیشن پر واپس جا سکتی تھی بلکہ اپنا رن ریٹ بھی بہتر بنا سکتی تھی۔