ارب پتی بالی ووڈ سٹارز کا ایک ہی بس میں سفر، ویڈیو وائرل

ارب پتی بالی ووڈ سٹارز کا ایک ہی بس میں سفر، ویڈیو وائرل
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے امیرترین سٹارز کی ایک ہی بس میں سوار ہونے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں شرکت کے لیے بالی ووڈ کے مشہور اور امیر ترین اسٹارز گجرات کے شہر جام نگر پہنچے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بالی ووڈ کے سینئر اور نئے اداکار لائن بنا کر بس میں سوار ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ایک ہی بس میں سوار ہونے والوں میں انیل کپور، ان کی بیٹی اداکارہ سونم کپور، ورون دھون اوران کے والد ڈیوڈ دھون ، اننیا پانڈے اور دیگرسٹارز شامل ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے ہنستے ہوئی ایمبوجی کے ساتھ لکھا کہ امبانی صاحب  نے ان  بالی ووڈ سلیبریٹیز کو ایک بس میں بٹھا کر ان کی اوقات دکھا دی۔ کچھ لوگوں نے اسے پیسے کا کھیل قرار دیا۔