ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گہرے بادل چھا گئے،موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

 گہرے بادل چھا گئے،موسم کے حوالے سے بڑی پیشگوئی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : لاہور میں گہرے بادل چھا گئے، ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم سرد اور خوشگوار  ہو گیا۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں موسم خشک اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان،موجودہ درجہ حرارت 18ڈگری ریکارڈ کیا گیا،کم سے کم درجہ حرارت14،زیادہ سےزیادہ 27ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

 آلودگی کے اعتبار سے لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا،شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 169ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34-36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے۔

 ایئر کولیٹی انڈیکس کے مطابق کراچی پاکستان کے آلودہ شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے،کراچی میں آج موسم گرم رہنے کا امکان ہے،کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔