ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیوز لیک معاملہ؛حریم شاہ کے نئے بیان پر سب دنگ رہ گئے

hareem shah
کیپشن: hareem shah
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چند دن قبل حریم شاہ کی ذاتی ویڈیوز لیک ہوئی تھیں، اسی حوالے سے جب ان سے بے حیائی اور فحاشی بارے سوال کیا گیا تو وہ برہم ہو گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پردے کا بہت خیال رکھا جاتا ہے،میں کہاں پر ننگی اور کہاں پر بے لباس ہو کر پھر رہی ہوں،سر پر دوپٹہ کرنا میرا ذاتی فعل ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ بہت ساری خواتین ایسی ہیں جو سر پر دوپٹہ نہیں کرتیں، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پردے پر کوئی بحث نہیں کرنا چاہتی۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ مردوں کا پردہ ناف سے گھٹنوں تک ہے، عورت کے لئے ہاتھ اور پاؤں کے علاوہ پورا جسم ڈھانپنا پردہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ میری مرضی میں سر پر دوپٹہ لوں گا نہ لوں، اس بارے میں اللہ تعالیٰ مجھ سے پوچھے گا۔

حریم شاہ نے مردوں کے بارے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مرد بے حیا ہے تو اسے بے حیا کہنا چاہیے، غلطی کرنے والے مردوں کو بھی ننگا کیا جائے اور انہیں کوڑے لگانے کے ساتھ سنگسار کیا جائے۔ عورتوں سے زیادہ مرد گناہوں میں ملوث ہوتے ہیں۔