بڑی بہن کی چھوٹی بہن کو ڈوبنے سے بچانے کی ویڈیو وائرل

Swimming video viral
کیپشن: Swimming video viral
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں بڑی بہن نے والد کو بروقت اطلاع دے کر چھوٹی بہن کو سوئمنگ پول میں ڈوبنے سے بچالیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمسن بچی سوئمنگ پول کے قریب سے گزر رہی ہوتی ہے کہ اچانک اس کا پیر پھسلتا ہے اور وہ سوئمنگ میں گرجاتی ہے، اسی دوران اُن کے والدسوئمنگ پول سے تھوڑا دور صفائی میں مصروف ہوتے ہیں اور واقعے سے لاعلم رہتے ہیں لیکن سوئمنگ پول کے قریب کھڑی بچی چیختی ہوئی والد کے پاس جاتی ہے اور بتاتی ہے کہ بہن سوئمنگ پول میں گر گئی ہے اس پر والد بھاگتے ہوئے پول میں چھلانگ لگا دیتے ہیں اور کمسن بیٹی کو بچالیتے ہیں۔

بچی کے والد کا کہنا تھا کہ میں سوئمنگ پول کے قریب جھاڑو لگا رہا تھا اور اہلیہ گھر میں کھانا بنانے میں مصروف تھیں، میری نظر بیٹی سے جیسے ہی ہٹی تو وہ پول میں گر گئی تھی لیکن میری تین سالہ بیٹی نے شور مچا کر مجھے بتایا کہ بہن گر گئی۔

بچی کے والد نے کہا کہ یہ لوگوں کے لیے بہترین مثال ہے کہ جب بچے پول کے قریب ہوں تو آپ کو ایک لمحے کے لیے بھی ان سے نظریں نہیں ہٹانی چاہیے ۔