لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ، خنکی بڑھ گئی

لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ، خنکی بڑھ گئی
کیپشن: Lahore Rain.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔اسلام آباد،راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی ہلکی بارش سے خنکی بڑھ گئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کلمہ چوک، برکت مارکیٹ، مسلم ٹاؤن سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی۔دوسری جانب  راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہلکی بارش کا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے جس کے باعث راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پچ کو مکمل طور پر ڈھانپ دیا گیا۔

 رینالہ خورد،پاکپتن،عارف والا میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔شاہ ، کوٹ، ننکانہ صاحب اور گردونواح میں بھی تیزہواؤں کیساتھ بارش  کا سلسلہ جاری ہے۔ جبکہ سرائےعالمگیراورگردونواح میں بارش  سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے نشیبی علاقوں میں بارش 24 گھنٹے تک جاری رہے گی۔ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ ایک بار پھر شروع  ہوگیا۔جس کے بعد شہر کا  درجہ حرارت 2سینٹی گریڈ تک کم ہو گیا ۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor