تعلیمی اداروں میں بچوں کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ

تعلیمی اداروں میں بچوں کی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی،احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ اتھارٹیز کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔ تعلیمی اداروں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کر تے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ سکولوں میں بچوں کو محفوظ ماحول فراہم کیاجائے گا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں بجلی کی تاروں کو مکمل ڈھانپ کر رکھا جائے اور اگر سکول کے قریب ننگی تاریں موجود ہیں تو انکو فوری تبدیل کروایا جائے۔سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو سکولوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔تاریں ننگی ہونے کی صورت میں متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کیا جائے۔
سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ تاریں ننگی ہونے کی صورت میں سکول سربراہان متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے فوری مدد حاصل کریں گے۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ اتھارٹیز کیخلاف کاروائی کیجائے گی۔