ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باوجود شیرمیاںداد 3 گانے بھارت بھیجیں گے

پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے باوجود شیرمیاںداد 3 گانے بھارت بھیجیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 زین مدنی: بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے کی پابندی کے باوجود گلوکار شیرمیاں داد کا بھارتی فلمسازسے کام کرنے کامعاہدہ ہوگیا۔ شیرمیاں داد تین گانے تیار کرکے جلد بھارت بھیجیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فیڈریشن نے لگادی پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی۔ اس کے باوجودبھارتی فلم ہدایتکار وکرم سندھو نے شیرمیاں کے ساتھ تین فلموں کے لیے گانوں کا معاہدہ کرلیا۔

شیرمیاں داد کا کہنا ہے کہ وکرم سندھو سے سپین میں ملاقات ہوئی تھی۔ ان کی بالی وڈ میں یہ پہلی انٹری ہوگی۔

دوسری جانب وکرم سندھوکا کہنا ہے کہ شیرمیاں داد خان کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہیں اس لیے وہ اپنی فلموں میں شیرمیاں داد کے گانے شامل کریں گے۔