(جنید ریاض) محکمہ تعلیم نے سال 2018 میں بچوں کے داخلوں کا شیڈول جاری کردیا، ہر ضلع میں داخلوں کیلئے چار، چار کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
شیڈول کے مطابق سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلوں کا پہلا مرحلہ یکم مارچ سے تیس مئی تک جاری رہے گا، پہلے مرحلے میں تیس لاکھ بچے داخل کرنا ہوں گے، جبکہ دوسرا مرحلہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ کمیٹیاں گھر گھر جا کر بچوں کے داخلے کریں گی۔اس کے علاوہ روزانہ کی بنیاد پر داخلوں کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو بھی رپورٹ کریں گی۔