(ویب ڈیسک) بھارت کی قومی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ دورہ کا اعلان کر دیا گیا ، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی-20، 5 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔دورے کی شروعات 22 اکتوبر 2026 کو پہلے ٹی 20 میچ سے ہوگی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے مصروف انٹرنیشنل کیلنڈر میں اب ایک اور بڑا دورہ شامل ہو گیا ہے۔ انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اکتوبر-نومبر 2026 میں ہونیوالےٹیم کے نیوزی لینڈ دورے کا پورا شیڈیول جاری کر دیا ہے۔ اس دورے پر بھارتی اور نیوزی لینڈ کے درمیان مجموعی طور پر 12 میچ کھیلے جائیں گے جن میں 5 ٹی-20 انٹرنیشنل، 5 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچ شامل ہیں۔
دورے کی شروعات 22 اکتوبر 2026 کو کرائسٹ چرچ میں پہلے ٹی-20 مقابلے سے ہوگی۔ ٹی-20 سیریز کے سبھی مقابلے بھارتی وقت کے مطابق دوپہر1 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں 5 میچوں کی ون ڈے سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی، جس کا پہلا مقابلہ 4 نومبر کو آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کے سبھی میچ بھارتی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوں گے۔ آکلینڈ، ویلنگٹن، ہیملٹن اور ماؤنٹ مونگانوئی اس سیریز کی میزبانی کریں گے۔
بی سی سی آئی نے اپنے سرکاری سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا کہ یہ تاریخی دورہ اکتوبر 2026 سے شروع ہوگا جس میں 5 ٹی-20، 5 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچ شامل ہوں گے۔ ٹیسٹ سیریز کے 2 میچ 19 اور 27 نومبر سے ہوں گے۔ بھارتی ٹیم کیلئے یہ دورہ بے حد اہم مانا جا رہا ہے، کیونکہ نیوزی لینڈ کے حالات ہمیشہ سے غیر ملکی ٹیموں کے لئے چیلنجنگ رہے ہیں، ایسے حالات میں یہ سیریز کھلاڑیوں کی تیاری اور ٹیم کی ساخت کو جانچنے کا بڑا موقع ہوگی۔
بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے شیڈیول کے مطابق پہلا میچ 22 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ ، دوسرا ٹی-20 میچ 24 اکتوبر کو اسی گراؤنڈ پر ہوگا، جبکہ تیسرا میچ 27 اکتوبر کو ویلنگٹن، چوتھا میچ 30 اکتوبر آکلینڈ اور پانچواں ٹی 20 میچ یکم نومبر کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کیلئےجاری شیڈیول کے مطابق پہلا ون ڈے 4 نومبر کو آکلینڈ میں ہوگا جبکہ دوسرا ون ڈے 7 نومبر کو ویلنگٹن، تیسرا ون ڈے 10 نومبر ہیملٹن ، چوتھا ون ڈے 13 نومبر اور پانچواں ون ڈے 15 نومبر کو ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔ 2 ٹیسٹ میچوں کے شیڈیول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 19 سے 13 نومبر ویلنگٹن میں اور دوسرا ٹیسٹ 27 نومبر سے یکم دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔