ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں پہلی بار کسی ہندو افسر کو سفیر تعینات کر دیا گیا

سعودی عرب میں پہلی بار کسی ہندو افسر کو سفیر تعینات کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی حکومت کی جانب سےسینئر سفارتکار وپل کو سعودی عرب میں ہندوستان کا نیا سفیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ سعودی عرب میں ہندوستان  کے سفیر کے طور پر مقرر ہونے والے پہلے ہندو آئی ایف ایس افسر ہیں، ان سے پہلے ڈاکٹر سہیل اعجاز خان اس عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ڈاکٹر سہیل نے 16 جنوری 2023 کو سعودی عرب میں ہندوستان کے سفیر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ نے نئی تقرری کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا کہ وپل جلد ہی سعودی عرب میں اپنا چارج سنبھالیں گے۔ فی الحال وہ قطر میں بھارت کے سفیر ہیں اور خلیجی ممالک میں کام کرنے کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ وپل 1998 بیچ کے انڈین فارین سروس (آئی ایف ایس) افسر ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی ممالک میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔بھارت اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ کچھ برسوں میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اوراسٹریٹجک تعاون میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب میں بڑی تعداد میں بھارتی رہتے اور کام کرتے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق وپل کی تقرری ایسے وقت ہوئی ہے جب مغربی ایشیا میں مسلسل کشیدگی پائی جارہی ہے اور سعودی عرب کا کردار پہلے سے زیادہ اہم ہوگیا ہے۔ اپنے طویل سفارتی کیریئر کے دوران وپل نے مصر، سری لنکا، سوئٹزر لینڈ اور متحدہ عرب امارات میں بھارتی مشنوں میں سفارتی تعلقات، تجارت، ترقیاتی تعاون، بین الاقوامی سلامتی، تخفیف اسلحہ اور میڈیا امور جیسے مختلف شعبوں  کی ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔  2017 سے 2020 تک وہ دبئی میں ہندوستان کے قونصل جنرل رہے۔ دبئی اور خلیجی ممالک میں ان کے تجربے کو ان کی بڑی طاقت مانا جاتا ہے۔