ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کا تنازع ختم ہوگا تو تیل کی قیمتیں کم ہوں گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کا امکان ظاہر کردیا

 ایران کا تنازع ختم ہوگا تو تیل کی قیمتیں کم ہوں گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کا امکان ظاہر کردیا۔ ٹرمپ کہا کہ ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے، ایران کا تنازع ختم ہوگا تو تیل کی قیمتیں کم ہوں گی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر امریکا کے ساتھ مذاکرات میں مصروف ہیں، شاید کسی موقع پر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات بھی ہوجائے گی، لیکن اس کا انحصار صورتحال پر ہوگا۔

ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انھوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے غصے میں اور سخت لہجے میں گفتگو کی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ وہ نیتن یاہو کی لبنان کے ساتھ مسلسل لڑائی سے پریشان تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ایک فون کال کے دوران لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور مبینہ طور پر انہیں پاگل اور ناشکرا قرار دیا۔

 ٹرمپ کہا کہ ایران نے جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر اتفاق کیا ہے، ایران کا تنازع ختم ہوگا تو تیل کی قیمتیں کم ہوں گی۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت ایران میں زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں، ایران کی صورتحال تیزی سے بدل رہی ہے اور اس کے نتائج بہت اچھے ہوں گے۔