ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو گیس صارفین کیلئے اچھی خبر ہے . پیٹرولیم پر لیوی ٹیکس  کا مسئلہ ہے اور وہ میرے بس میں نہیں؛ علی پرویز ملک

گھریلو گیس صارفین کیلئے اچھی خبر ہے . پیٹرولیم پر لیوی ٹیکس  کا مسئلہ ہے اور وہ میرے بس میں نہیں؛ علی پرویز ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر  علی پرویز ملک نے کہا گھریلو گیس صارفین کیلئے اچھی خبر ہے . پیٹرولیم پر لیوی ٹیکس  کا مسئلہ ہے اور وہ میرے بس میں نہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا ایل این جی معاہدے میں شاندار کردار رہا ہے ۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک  نے  صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے کہا گھریلو گیس صارفین کیلئے اچھی خبر ہے . پیٹرولیم پر لیوی ٹیکس  کا مسئلہ ہے اور وہ میرے بس میں نہیں ہے .

شاہد خاقان عباسی کا ایل این جی معاہدے میں شاندار کردار رہا  .ایل این جی معاہدہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تھا .شاہد خاقان ہماری جماعت میں رہتے ہوئے شاندار کام کر رہے تھے پھر وہ جس مشن پر نکلے میں اس کا کچھ نہیں کہہ سکتا .موجودہ صورتحال میں ایل این جی سپلائی کے حوالے سے قطر نے بہت تعاون کیا .

ایک وقت تھا جب پاور ڈویژن ہم سے گیس نہیں لیتی تھی اور ایک آج کا وقت ہے .پیٹرولیم ڈویژن کے سب فیصلے میں اور سیکرٹری کرتے ہیں .جنگ کے دنوں میں ہماری کارکردگی بہت سے ممالک سے بہتر رہی .تیل کے اسٹریٹیجک ریزرو کے حوالے سے اسٹڈی کروائی ہے ۔ حکومت کاروبار سے جتنا جلدی دور ہو اتنا ہی اچھا ہے 

ڈی ریگولیشن کے حوالے سے اقدامات ضروری ہیں۔