ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ ، اغوا برائے تاؤان اور ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور ہوگئی ۔
عدالت نے فریقین کے وکلاء کے سننے کے بعد ملزم محمد آصف کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل بنچ نے سماعت کی۔ملزم کی جانب سے ایڈووکیٹ چودھری نعمان نور نے دلائل دیئے۔
ایڈووکیٹ چودھری نعمان نور نے کہا ملزم مقدمہ میں نامزد نہیں اور نہ ہی شناخت پریڈ درست ہوئی ، ملزم سے دوران تفتیش کوئی برآمدگی نہیں ہوئی۔ملزم2سال سے جیل میں بغیر کسی جرم کے قید ہے۔عدالت ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے ۔
ملزم کے خلاف تھانہ صدر فاروق آباد شیخوپورہ میں مقدمہ درج ہے۔سرکاری وکیل نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کروانے کے لیے دلائل دئیے۔سرکاری وکیل عدالت کو مطمئن نہ کرسکا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App