ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمنز انڈر 19 سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا دوسرا مرحلہ 4 جون سے کراچی میں شروع ہوگا

ویمنز انڈر 19 سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا دوسرا مرحلہ 4 جون سے کراچی میں شروع ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آزار: پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹرز کے سکلز اینڈ فٹنس کیمپ کا دوسرا مرحلہ 4 جون سے کراچی میں شروع ہوگا، جو 17 جون تک جاری رہے گا۔

دو ہفتوں پر مشتمل اس کیمپ میں 20 کھلاڑی شرکت کریں گی، جنہیں فٹنس، سکل ڈویلپمنٹ، نیٹ پریکٹس اور میچ صورتحال سے متعلق خصوصی تربیتی سیشنز فراہم کیے جائیں گے جہاں کیمپ کے دوران کھلاڑی ٹی20 پریکٹس میچز میں بھی حصہ لیں گی تاکہ ان کی فنی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے۔

کیمپ میں الزوہا حماد، اقصیٰ حبیب، عریشہ انصاری، بریرہ سیف، فضا فیاض، ہادیہ مینا، کومل خان، ماہم نزاکت، ماہ نور اقبال اور ماہر نور زیب سمیت 20 ویمنز کرکٹرز شرکت کریں گی۔

اس کے علاوہ ملائکہ سہانی، میمونہ خالد، پاکیزہ شبیر، راحمہ سید، روائل فرحان، روزینہ اکرم، سمیہ افسر، شہر بانو، زینب خانم اور ذوفشاں ایاز بھی کیمپ کا حصہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ ویمنز انڈر 19 کیمپ کا پہلا مرحلہ 4 سے 23 مئی تک کراچی میں منعقد ہوا تھا، جس میں 30 کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔