سٹی42:ایک گھنٹے سے چار گھنٹوں کے دوران ڈسٹ سٹٓرم آنے والا ہے۔ شہری خبردار ہو جائیں اور محفوظ جگہوں سے زیادہ دور نہ رہیں۔
متعلقہ سرکاری ادارہ نے الرٹ جاری کیا ہے کہ آج منگل کی شب ساڑھے نو بجے کے لگ بھگ سے لے کر بعد کی چار گھنٹوں تک کے دوران کسی وقت ڈسٹ سٹارم آ سکتا ہے۔
یہ ڈسٹ سٹارم اسلام آباد، راولپنڈی اور ملحقہ علاقوں میں آنے کا امکان ہے۔
سٹی42 کی نجی فورکاسٹ کے مطابق لاہور اور ملحقہ علاقوں میں موسم آج شب خوشگوار رہنے کا قوی امکان ہے۔ ہوا جو اس وقت چل رہی ہے وہ قدرے تیز تو ہو سکتی ہے لیکن اس کے آندھی مین بدلنے کا بظاہر کوئی امکان نہیں۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کا آج رات کے متعلق کہنا ہے کہ مری، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ فیصل آباد ، ساہیوال، پاکپتن اورخانیوال میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔ ملتان، بہاولپور، بہاولنگر،ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنے کا امکان۔ صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کو لاہور میں بھی تھنڈر سٹارم ، ژالہ باری اور بارش کی "توقع" ہے لیکن سٹی 42 کی فورکاسٹ کے مطابق آج شب لاہور میں تھنڈر سٹارم کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔