ملک اشرف : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ملک کرامت علی کھوکھر بیرون ملک جانے کے لیے نام پی سی ایل سے نہ نکلوا سکے
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی ،عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی
جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنماء ملک کرامت علی کھوکھر کی درخواست پر سماعت کرنا تھی ، درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،
ملک کرامت علی کھوکھر نے 17 فروری 2025 کو ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی