ویب ڈیسک:معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، مبینہ قاتل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی, فوٹیج میں ملزم کو واردات کے بعد موقع سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو کے مطابق ملزم کالی ٹی شرٹ اور گرے جینز میں ملبوس تھا اور اس کی عمر 18 سے 22 سال کے درمیان لگ رہی ہے۔
یاد رہے کہ ثنا یوسف کو گزشتہ رات گھر میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی ہے، جو خود بھی ایک ٹک ٹاکر ہے۔
ملزم نے دوران تفتیش خود کو مقتولہ کا دوست قرار دیا ہے۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا جبکہ مقتولہ کے ورثا سے شناخت کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔