ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکرٹری ہاؤسنگ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے ایک ماہ کی مہلت

سیکرٹری ہاؤسنگ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے ایک ماہ کی مہلت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : محکمہ ہاؤسنگ کے ملازمین کو مستقل نہ کرنے کا معاملہ ،سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن ریٹائرڈ اسداللہ خان توہین عدالت کیس میں لاہور ہائیکورٹ پیش ،عدالت نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے لئے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے محکمہ ہاؤسنگ کے سلیم سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی،سیکرٹری ہاؤسنگ کیپٹن ریٹائرڈ اسداللہ خان ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل سعد بن غازی کے ہمراہ پیش ہوئے ، وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزاروں کو مستقل نہیں کیا جارہا ، اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سعد بن غازی نے جواب دیا کہ ملازمین کی مستقلی کیلئے معاملہ پنجاب کابینہ کے پاس بھیجا ہوا ہے، پنجاب کابینہ کی منظور ی ہوتے ہی ، عدالتی حکم پر عمل درآمد کردیں گے ،عدالت نے پنجاب حکومت کے لاء افسر کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی ،،عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی۔
 

Ansa Awais

Content Writer