ملک اشرف : ریٹائرڈ بیوروکریٹ کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کے خلاف کیس ، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار وکلاء کی عدم حاضری کے باعث کیس کی سماعت 11 جون تک ملتوی کردی.
جسٹس شجاعت علی خان نے شہری ضیاء الدین شیخ کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار وکیل پیش نہ ہوئے ،پنجاب حکومت کے لاء افسر نے کامران لاشاری ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کے عہدے سے مستعفیٰ ہوچکے ہیں ، درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ،درخواست گزار نے کامران لاشاری کی تعیناتی کے خلاف 7 اپریل 2022 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا.