عمران یونس: پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز ریکوری میں 81.5 ملین کا ریکارڈ اضافہ ہوا،بوائز ،گرلز ہاسٹلز کی جنوری تا اپریل کی ریکوری میں 81.5 ملین کا اضافہ ہوا ۔
سال 2024ء کے پہلے 4ماہ میں بوائز ہاسٹلز سے حاصل آمدن 26.4ملین تھی۔سال 2025ء میں بوائلز ہاسٹلز سے حاصل آمدن بڑھ کر 78.2ملین ہوگئی۔رواں سال کے چار ماہ میں بوائز ہاسٹلز کی آمدن میں 51.5ملین کا اضافہ ہوا۔
گرلز ہاسٹلز سے 2024ء کے 4ماہ میں حاصل آمدنی کی رقم 88ملین تھی۔سال 2025ء کے پہلے 4ماہ میں آمدنی کی رقم بڑھ کر 118ملین ہوگئی۔رواں سال کے 4ماہ میں گرلز ہاسٹلز کی کل آمدنی میں 30ملین کا اضافہ ہوا ۔