ملک بھر میں طوفانی بارشیں، محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کردیا

ملک بھر میں طوفانی بارشیں، محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کردیا
کیپشن: Rain
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سندھ کے بیشتر مقامات پرآج بادل برسنے کا امکان ہے جب کہ کراچی میں موسم گرم اور مرطوب ہی رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، شکارپور، کشمور اور گھوٹکی میں آج شام یارات آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز درجہ حرارت 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر