ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، ایک جوان شہید

 شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، ایک جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے جوانوں نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا تاہم دو طرفہ فائرنگ میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک اور دو جون کی رات کو دہشتگردوں نے شمالی وزیر ستان کے علاقے دتہ خیل میں فوجی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے فوجی جوانوں نے ناکام بنا دیا, سالہ سپاہی حامد علی نے جواں مردی اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور شہیدوں کی قربانیاں راہیگاں نہیں جانے دیں گے۔