ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس چوکی سے سانپ نکل آئے، اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

پولیس چوکی سے سانپ نکل آئے، اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:تھانہ کاہنہ کی پولیس چوکی لکھوکی سے سانپ نکل آئے، پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت سانپوں کو مار دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کاہنہ کی اچانک سانپ نکل آئے، سانپوں کو دیکھ کر پولیس چوکی میں تعینات اہلکار خوف کا شکار ہو گئے۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ چند روز کے دوران پولیس چوکی سے چار سانپ ملے ہیں۔ اہلکاروں نے خود ہی کوشش کرنے کے سانپوں کو مار دیا۔

کوٹ رادھا کشن میں ایک گھر سے 28 سانپ نکل آئے تھے۔ یہ سانپ واش روم اور ملحقہ سیوریج لائن میں موجود تھے، جن کی لمبائی ایک فٹ سے لے کر ساڑھے چار فٹ تک  تھی۔ ایک ساتھ اتنے سانپ نکلنے کی خبر سن کر اہل علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے تمام سانپ قابو کرلیے تھے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام کے لئے بہتر یہی ہے کہ اگر وہ سانپ دیکھیں تو اسے پکڑنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ وہ زہریلا ہو اور نقصان پہنچا سکتا ہے۔ سانپ سے بچاؤ کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ اسے بالکل بھی نہ چھیڑا جائے۔ اگر راہ چلتے یا کسی بھی مقام پر سانپ دیکھیں تو کسی قسم کے خوف اور ردعمل کا اظہار نہ کرئیں۔ اسے اس کے راستے پر جانے دیں وہ کبھی بھی پلٹ کر حملہ نہیں کرے گا۔